واجپائی کی برسی | مرمو، دھنکڑ، مودی اور برلاکا خراج عقیدت

نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سابق صدر رام ناتھ کووند، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور کئی سینئر مرکزی وزراء نے بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو منگل کو یہاںان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔محترمہ مرم، مسٹر دھنکڑ، مسٹر مودی، مسٹر برلا، مسٹر کووند، مسٹر نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹر واجپئی کی سمادھی پر پہنچے ۔ اور مسٹر واجپائی ی کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر دعائیہ اجتماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔