نوپور کیخلاف سپریم کورٹ میں پھر عرضی دائر

 

نئی دہلی//یو این آئی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کی پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرہ کرنے پر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والی ایک اور درخواست بدھ کو سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔جسٹس اندرا بنرجی کی سربراہی میں دو ججوں کی تعطیلاتی بنچ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا اور عرضی گزار ابو سہیل سے کہا کہ وہ اس معاملے میں فہرست کے لیے منشننگ رجسٹرار سے رجوع کریں۔عرضی گزار نے اپنی درخواست پر فوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس محترمہ شرما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔