نودل ترال میں سالانہ پوجا پاٹ کا اہتمام کشمیری پنڈتوں کی بڑی تعداد میں شرکت

سرینگر// غیر قانونی کان کنی اور نقل و حمل کے سلسلے میںبڈگام پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا اور 2 ٹپر ضبط کئے۔ بڈگام تھانہ کی ایک پولیس پارٹی نے نارکرہ اور سبدن کراسنگ پر قائم چوکیوں پر غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے لدے دو ٹپروں زیرنمبر JK04A-9363 اور JK04A-9230 کو روکا اور ضبط کرلیا ۔پولیس نے ان کے ڈرائیوروں کی شناخت عامر سہیل راتھر ساکنہ بدینہ اور سجاد احمد ڈار ساکن ٹکی پورہ کے بطور کی ہے۔ انہیں تھانہ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اس مناسبت سے بڈگام تھانہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔