میکسیکومیں میئر کی مادہ مگرمچھ سے شادی

 

میکسیکو// میکسیکو کے ایک چھوٹے سے دیہات کے میئر نے ایک مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی ہے۔تاہم یہ قدیم رسوم کے تحت علامتی شادی ہے جس کا مقصد دولت، عزت اور رتبے می ضافہ کرنا ہے۔ تاہم علامتی شادی میں تقریب رنگا رنگ تھی جس میں لوگوں نے شرکت کی اور موسیقی بھی بجائی گئی۔ لوگ رقص کرتے رہے اور میئر نے مادہ مگرمچھ کو بوسہ بھی دیا۔سان پیڈرو ہومی لیولا نامی چھوٹے سے قصبے کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے منگل کے روز انہوں نے مادہ مگرمچھ سے شادی ہے۔ تاہم جب انہوں اس کی تھوتھنی پر بوسہ دیا تو اس کا مضبوطی سے باندھا گیا تھا۔ہسپانوی تہذیب میں سینکڑوں برس سے یہ شادیاں رائج ہیں کیونکہ اس کا مقصد فطرت سے نعمت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح کی شادی سے اصل شادی پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس کا مقصد دولت اور عزت میں اضافہ کرنا ہوتا ہے۔’