موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ پارہ 30.6ڈگری سلسیس ریکارڈ

اشفاق سعید

سرینگر // سرینگر میںجمعہ کو رواں موسم کا گرم ترین دن تھا اور دن کا درجہ حرارت 30.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ وادی کے دیگر علاقوں کا درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ درج ہوا ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روان موسم میں پہلی بار جمعہ کو پارہ معمول سے زیادہ درج کیا گیا ۔محکمہ نے بتایا کہ نہ صرف دن کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا بلکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہا۔اننت ناگ میں جمعہ کو درجہ حرارت 28.6ڈگری ،کوکرناگ 29.6 ، کپوارہ میں 29.0،قاضی گنڈ 30.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری ، گلمرگ میں 10.4 ، پہلگام میں 7.2 ،کپوارہ میں11.8 ، قاضی گنڈ میں 12.8 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 12جون تک گرمی مزید بڑھے گی اور بارش کا فی الحال کوئی زیادہ امکان نظر نہیں آرہا ہے۔