مودی سرکار دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پُر عزم : وزیر داخلہ

The Union Minister for Home Affairs and Cooperation, Shri Amit Shah addressing at the birth anniversary celebrations of Gurudev Rabindranath Tagore at Kolkata, in West Bengal on May 9, 2023.

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں، بی جے پی حکومت نکسل ازم اور دہشت گردی کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک کی سرحدیں محفوظ بنانے اور اندرونی سلامتی کو بہتر بنانے کیلئے مودی سرکار پر عزم ہے اور آئندہ بھی یہ کام جاری رہے گا۔ امت شاہ مشترکہ سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے ایک دن بعد سامنے آئے جب چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں تصادم کے دوران 29 نکسلیوں کو گولی مار دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرخ دہشت گردی کو جلد ہی ملک سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے کہا کہ 29 نکسلیوں کو مارا گیا جبکہ فورسز کی طرف سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے، جسے انہوں نے نکسل مخالف آپریشنوں میں سے ایک کامیاب ترین آپریشن قرار دیا۔ یہاں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد اس مہم نے مزید زور پکڑا۔ 2014 سے (مشترکہ سیکورٹی فورسز کے) کیمپ قائم کر رہے ہیں۔ 2019 کے بعد، ہمیں چھتیس گڑھ پولیس (نکسلیوں کے خلاف لڑائی میں) پہلے سے زیادہ تعاون مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہماری حکومت کے قیام کے بعد تقریباً تین ماہ کے عرصے کے اندر، چھتیس گڑھ میں 80 سے زیادہ نکسلائیٹس مارے گئے، 125 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 150 سے زیادہ نے ہتھیار ڈال دیے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ نکسل اور ن دہشت گردی کے خلاف جاری کریک ڈاوآگے بھی جاری رہے گی اور بہت جلد، ملک کو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں نکسل کے خطرے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے بدھ کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نکسل دہشت گردی کے خلاف جاری کریک ڈاون میں سخت اور قابل عمل انٹیلی جنس کے لحاظ سے انہیں چھتیس گڑھ پولیس سے زیادہ تعاون مل رہا ہے۔کل، چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی۔ جب سے مودی جی وزیر اعظم بنے ہیں، بی جے پی حکومت نکسل ازم اور دہشت گردی کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔