ممبئی میں ہائی الرٹ حکم امتناعی نافذ

یو این آئی

ممبئی // ممبئی میں شیوسینا کے تشدد کے بعدحالات پر قابو پانے کے لئے اب مہاراشٹر اور ممبئی میں ہائی الرٹ ہے اور ممبئی میں 144 حکم امتناعی نافذ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ باغی اراکین کے گھروں اور دفتر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی پولس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ممبئی کے نہرو نگر علاقہ میں شیوسینا کے باغی رکن اسمبلی منگیش کڈالکر کے کیدار ناتھ مندر کے قریب واقع بورڈ کو توڑنے اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں شاکھا پرمکھ دلیپ مورے اکیس شیوسینکوں کو سی آر پی سی 68کے تحت زیر حراست لیا ہے ۔ان شیوسینکوں پر توڑ پھوڑ اور تشدد برپا کرنے کی پاداش میں کارروائی کی گئی ڈی سی پی ترجمان سنجے لاڈکر نے بتایا کہ شہر میں سیاسی حالات کے پیش نظر 144 کا اطلاق کیا گیا ہے ۔ ممبئی میں جگہ جگہ پولس بندوبست کی تعیناتی کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی حالات پر نطر رکھی جارہی ہے جلسے جلوس اور سیاسی احتجاج پر پابندی عائد کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ آتش بازی اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے حالات پر نطر رکھا جارہا ہے پولس نے حالات کو قابو میں کرنے کا دعوی کیا ہے شیوسینا بھون میں ادھوٹھاکرے کی موجودگی میں میٹنگوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔