مغرب ڈوبنے لگا ۔20 ملین سے زائد یورپی بچے غربت کا شکار

برلن//سیو دا چلڈرن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021ء میں یورپ میں غربت کے خطرے سے دوچار بچوں کی تعداد دو لاکھ کے اضافے کے بعد 19.6 ملین تک پہنچ گئی تھی، بچوں کی فلاح و بہبو سے متعلق غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک میں تقریبا 20 ملین بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یورپ میں ہر چوتھا بچہ غربت سے متاثر ہوا ہے اور یہ کہ ضروریات زندگی پر اخراجات میں اضافہ اور کووڈ انیس کی وبا غربت میں اس اضافے کی دو اہم وجوہات ہیں۔بالخصوص جرمنی کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021ء میں یہاں دو ملین سے زائد بچے غربت میں زندگی گزار رہے تھے۔بچوں میں غربت اور سماجی عدم مساوات کے ایڈووکیسی مینیجر ایرک گروس ہائوس نے غربت میں اضافے کے ان عداد و شمار کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں ہر پانچ بچوں میں سے ایک کو غربت کا سامنا ہے اور اب (اس حوالے سے) مزید کوئی بہانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ایرک گروس ہائوس نے زور دیا کہ جرمن حکومت بچوں کی غربت کے خاتمے کا اپنا وعدہ پورے کرے۔