مدرسہ اشرف العلوم بانہال کا سالانہ اجلاس ۔42 طلباء کا حفظ کلام اللہ مکمل ہونے پر دستار بندی

محمد تسکین
بانہال// مدرسہ اشرف العلوم پھوگو بانہال کا چوبیسواں سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اڑتیس حفاظ اکرام اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی دستاربندی کی گئی۔ جن میں ستائیس طلباء اور گیارہ طالبات نے کلام اللہ کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے جبکہ چار بچیوں نے دورہ حدیث کو مکمل کیا ہے۔ ان سب کی وہاں موجود علماء کے ہاتھوں دستاربندی کی گئی۔ اس روح پرور مجلس میں ریاستی اور غیر ریاستی علما کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے مولانا ابو طالب رحمانی ، مولانا محمد رحمتہ اللہ ، مولوی رئیس احمد ، مفتی عبدالرشید مفتی محمد سلطان، مفتی تابش ریحان، اور مفتی بشیر احمد قابل ذکر تھے۔ اس کے علاؤہ درجنوں مقامی علماء اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے وعظ و نصیحت اور دستاربندی کی اس مجلس میں شرکت کی۔