گاڑیوں کی ٹکر میں سی آر پی ایف اہلکار اور ڈرائیور زخمی

عظمیٰ نیوز سروس

رام بن //ضلع رام بن میں سی آر پی ایف کی گاڑی سے ہوئی ٹرک کی ٹکر سے ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹرک بیئرنگ رجسٹریشن نمبر 2044 سرینگر سے جموں کی طرف سیب سے لدے ہوئے تیز رفتاری اور لاپرواہی کے ساتھ جب کنفر ٹنل کے اندر پہنچا تو سی آر پی ایف گاڑی بیئرنگ رجسٹریشن نمبر اے پی 11 ایکس 3801 سے ٹکرا گئی جو مخالف سمت سے آرہی تھی۔واقعے میں ٹرک ڈرائیور اور ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے اور دونوں کو علاج کے لئے ڈی ایچ رام بن منتقل کیا گیا۔دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔