فیفا رینکنگ سعودی خواتین ٹیم نے جگہ بنا کر تاریخ رقم کرلی

ریاض// سعودی عرب میں ایک بڑا انقلاب آرہا ہے،جس کے نمونہ آے دن سامنے آتے رہتے ہیں،- ویمن فٹبال ٹیم نے اپنے قیام کے 2 برس سے بھی کم عرصے میں باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویمنز فٹبال ایڈمنسٹریشن کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری خواتین کی قومی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کی ویمنز ٹیم نے سال 2021 میں قیام کے بعد سے ابتک 9 میچز کھیلے ہیں اور رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے پہلے خواتین کے دوستانہ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس فتح نے بین الاقوامی درجہ بندی میں ایک نشست محفوظ کرنے میں مدد کی اس کے بعد وہ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن سے منظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کرسکے گی سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر المسحل نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ڈیڑھ سال میں جو کچھ حاصل کیا وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔