فضائیہ سربراہ کامواصلاتی تحقیقی وترقی مرکز کادورہ

عظمیٰ نیوزسروس

نئی دہلی// فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے 26 مارچ 2024 کو سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) دہلی کیمپس کا دورہ کیا۔ سی- ڈاٹ،محکمہ ٹیلی مواصلات، وزارت مواصلات ،حکومت ہند کاایک بنیادی ٹیلی مواصلات اور تحقیق وترقی کامرکز ہے۔ یہ دفاعی مواصلات اور سائبر سیکیورٹی جیسے اہم بنیادی ڈھانچے کے لیے مقامی، محفوظ ٹیلی کام حل تیار کرنے کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے۔ سی ای او،سی- ڈاٹ، ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے متنوع ٹیلی کام پروڈکٹ پورٹ فولیو/حل اور کلیدی ٹیلی کام سیکیورٹی اقدامات جیسے کہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر (نیٹ ورک میں میلویئر /بدنیتی سے ڈالے ہوئے سافٹ ویئرکا حقیقی وقت میں پتہ لگانے)، انٹرپرائز سیکیورٹی سینٹر (ریئل ٹائم تمام اختتامی نکات کا احاطہ کرنے والے انٹرپرائز کی سطح پر بدنیتی پر مبنی خطرات اور حملوں کی کھوج اور تخفیف)، کوانٹم کلیدی تقسیم، آنے والے معززین کو پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔