غلاف کعبہ 9ذوالحج کی بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائیگا

TOPSHOTS Muslim pilgrims perform the final walk (Tawaf al-Wadaa) around the Kaaba at the Grand Mosque in the Saudi holy city of Mecca on November 30, 2009. The annual Muslim hajj pilgrimage to Mecca wound up without the feared mass outbreak of swine flu, Saudi authorities said, reporting a total of five deaths and 73 proven cases. AFP PHOTO/MAHMUD HAMS (Photo credit should read MAHMUD HAMS/AFP/Getty Images)

ریاض //رواں سال غلاف کعبہ 9ذوالحج کی بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ہر سال نو ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے تاہم رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے پیش نظر غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب حج سیکورٹی کے کمانڈر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حج کے دوران نظم وضبط کو یقینی بنانے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے مقامات مقدسہ میں سیکورٹی فورسزنے سیکورٹی حصارقائم کردیا ہے۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔