عوامی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے معدنیات ایل جی کی زیر صدارت میٹنگ،وقتی طور پر اجازت دینے پر گفت و شنید

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے محکمہ صنعت وحرفت اور محکمہ جیولوجی و مائننگ کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں محکمہ صنعت وحرفت کے سرمایہ کاری کی تجاویز، منصوبوں پر عملدرآمد اور سکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے سرمایہ کاروں اور صنعتی اِداروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں منعقد کریں۔میٹنگ کو موجودہ اِنڈسٹریل اسٹیٹس میں اراضی کے صحیح اِستعمال کیلئے کئے گئے اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیو سینٹرل سیکٹر سکیموں، وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ، پی ایم اِی جی پی، پی ایم وشوکرما، کاروبار میں آسانی ، گتی شکتی، نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ سیکٹر کی ترقی، ٹیٹوگراؤنڈ کی ترقی، ایم ایس ایم ایز کے فروغ، جے کے ٹی پی او کی سرگرمیوں وغیرہ کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔منوج سِنہا نے جموں و کشمیر میں سٹارٹ اپس کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ جی آئی ٹیگنگ اور کیو آر کوڈ پر مبنی لیبلنگ اور سکیننگ جیسے مختلف اَقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع وار دستیابی، معمولی معدنیات کی ضرورت اور چھوٹے معدنیات کے بلاکوں کو وقتی طور پر چلانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔