ضلع پولیس لائنز میں تعزیتی تقریب | مہلوک کو خراج عقیدت پیش

نیوز ڈیسک

پلوامہ //ایس پی او کی ہلاکت کے بعد ضلع پولیس لائنز پلوامہ میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس  اور سیول انتظامیہ کے سبھی افسران کے علاوہ دیگر سیکورٹی فورسز ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔مہلوک ایس پی او کی توبوت کو فورسز و پولیس اہلکاروں نے کندھا دیا،اس پر پھول مالائیں چڑھائیں اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد میں مذکورہ ایس پی او کو سرکاری اعزاز کیساتھ اپنے گائوں میں سپرد خاک کیا گیا۔اس موقعہ پر سینکڑوں لوگ موجود تھے، جنہوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔