صدر مرموکا سربیا دورہ، دفاع، فوجی ٹیکنالوجی تعاون پر تبادلہ خیال

نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ دفاع اور فوجی تکنیکی تعاون، دواسازی، زراعت، صنعتی تعاون، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فلم پروڈکشن جیسے شعبوں میں ممکنہ باہمی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مرمو صدر الیگزینڈر ووکیچ کی دعوت پر 7 سے 9 جون تک سربیا میں ہیں۔ یہ ان کا یورپ کا پہلا دورہ ہے اور ملک کا صدر بننے کے بعد کسی دیگر ملک کا پہلا دورہ ہے ۔صدر مرمو کے ساتھ دیہی ترقیات، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی اور لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ راما دیوی اور ایک سرکاری وفد بھی ہے ۔صدر نے بلغراد میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے دوستوں سے بات چیت کی۔