صحت نے ساتھ دیا تو آئی پی ایل میں واپسی کروں گا :دھونی

احمد آباد//پانچویں بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا خطاب مقابلہ جیتنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے منگل کو کہا کہ اگر ان کے جسم نے ساتھ دیا تو وہ اگلے سال ایک بار پھر ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں۔

 

دھونی نے احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنی ٹیم کی پانچ وکٹوں کی شاندار جیت کے بعد کہا’’یہ میری ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا بہترین وقت ہے لیکن مجھے ہر طرف سے جتنا پیار ملا ہے ۔یہاں سے چلے جانا آسان ہوگا، لیکن مشکل کام نو ماہ تک سخت محنت کرنا اور ایک اور آئی پی ایل کھیلنے کی کوشش کرنا ہوگا‘‘۔دھونی نے کہا ’’یہ میری طرف سے (شائقین کیلئے ) تحفہ ہو گا، لیکن میرے جسم کیلئے یہ آسان نہیں ہو گا۔

 

آپ جذباتی ہو جاتے ہیں، سی ایس کے میں پہلے میچ میں ہر کوئی میرا نام لے رہا تھا، میری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے ‘‘۔انہوں نے کہا’’مجھے ڈگ آؤٹ میں کچھ وقت کے لئے وقفہ چاہئے تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ مجھے اس سے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے ۔