شمال مشرقی خطہ میں دہشت گردی میں کمی آئی :جے شنکر

نئی دہلی// بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کے اسٹریٹجک زمینی سرحدی معاہدے کی وجہ سے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں کمی آئی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ زمینی سرحدی معاہدے کی بدولت، عسکریت پسند وہاں پناہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ زیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ زمینی سرحدی معاہدے کی بدولت، عسکریت پسند وہاں پناہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اس نے انہیں شمال مشرق میں اپنی کارروائیاں کرنے سے روک دیا۔انہوں نے ہفتہ کو مغربی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں سامعین سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ آپ کو بتا دیں کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان نے جون، 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈھاکہ کے پہلے سرکاری دورے کے دوران سرحدی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس سے 41 سال پرانے مسئلے کو حل کیا گیا تھا جو دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی رکاوٹ تھا۔جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کی طرح کوئی دوسرا ملک ’’دہشت گردی کی مشق‘‘نہیں کرتا۔ پاکستان نے جس انداز میں دہشت گردی کی ہے کوئی اور ملک دہشت گردی نہیں کرتا۔