سیڑھی خواجہ میں زونل سطحی کھیل مقابلے اختتام پذیر

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس زون سرنکوٹ کے بینر تلے ہرمی ڈھکی گراؤنڈ سیڑھی خواجہ میں انڈر 14اور انڈر 17کھیل مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔زون سرنکوٹ کے مختلف اسکولوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے دونوں سیکشنوں کے 2200 سے زائد طلباء نے ان تین روزہ انٹر اسکول مقابلوں میں حصہ لیا ۔ان مقابلوں میں 1860لڑکیوں نے شرکت کی جن میں سے 12سو انڈر 14زمرے میں تھے جبکہ 660لڑکے 17سال سے کم عمر والے زمرے میں شامل ہوئے اور انہوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اسی طرح مذکورہ مقابلوں میں 400لڑکیوں نے بھی حصہ لیا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہیڈماسٹر جی ایم ایس ہرمی تھے۔

 

14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے زمرے میں کبڈی کے مشترکہ مقابلے میں ایم ایس سکول نبانہ اور ایچ ایس ایس سیڑھی خواجہ نے کامیابی حاصل کی وہیں موسم خرابی کے باعث ایم ایس نبانہ اور جی ایم ایس سکول گھگڑاں کو کھوکھو مشترکہ کامیاب قرار دیا گیا۔والی بال ایم ایس نیڑیان سے ایچ ایس سکول سنئی نے مقابلہ میں جیت حاصل کی۔بیڈمنٹن ڈبل میں دو طالب علموں نے کامیابی حاصل کی ۔عروج فاطمہ جی ایم ایس جبڑاں پوٹھ صائمہ کوثر ایچ ایس کلائی ایمان فاطمہ جی ایم ایس جبڑاں پوٹھ نے اور سید آمنہ بخاری نیو شیر کشمیر نے شطرنج میں جیت حاصل کی۔کھیل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں و انفرادی طورپر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔