سینٹرل لینڈ ایکوزیشن ایکٹ مسودہ قوانین کو نوٹیفائی کیا گیا

نیوز ڈیسک

 

سرینگر//جموںوکشمیر حکومت میںجموںوکشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت سینٹرل لینڈ ایکوزیشن ایکٹ’’ زمین کے حصول ، باز آباد کاری اور رِی سیٹلمنٹ ایکٹ2013 ( 2013 کا ایکٹ 30)میں منصفانہ معاوضہ اور شفافیت کا حق عملایا گیا ہے۔جموںوکشمیر حکومت نے مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 109 سے عطاکردہ اِختیارات کے اِستعمال کے سلسلے میں مسودہ قوانین تیار کئے ہیں جو کہ مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 112 کے تحت مطلوبہ طور پر شائع کئے گئے ہیں تاکہ ان تمام اَفراد کی معلومات کے لئے جنہیں اس سے متاثر ہونے کا امکان ہواور اِس کے ذریعہ یہ نوٹس دیا جاتا ہے کہ مذکورہ مسودہ قواعد کو سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے 15 دِن کی مدت ختم ہونے کے بعد زیر غور لایا جائے ۔

قوانین کا مسودہ محکمہ ریونیو کی سرکاری ویب سائٹ (https://jkrevenue.nic.in)پر دستیاب ہے۔کوئی اعتراض یا تجویز جو کسی بھی شخص کی طرف سے مذکورہ مسودہ قوانین کے حوالے سے اس مخصوص مدت کے اندر موصول ہو سکتی ہے حکومت کی طرف سے غور کیا جائے گا۔اعتراضات یا تجاویز، اگر کوئی ہیں، تو کمشنر سیکرٹری محکمہ ریونیو سول سیکرٹریٹ جموںاورسری نگر کواِی میل [email protected] پر بھیجا جا سکتا ہے۔