سوپور میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر جے اینڈ کے بینک فٹ بال کلب فاتح

غلام محمد

سوپور//انڈسٹریل اسٹیٹ سوپور کے زیر اہتمام جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے سوپور میگا فٹ بال ٹورنامنٹ (آئی ٹی انڈسٹریل انویٹیشن کپ) یہاں سوپور کے خوشحال اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوا جس میں جے اینڈ کے بینک فٹ بال کلب فاتح بن کر ابھرا۔ٹورنامنٹ میں کشمیر بھر کی 48 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ جے اینڈ کے بینک ایف سی اور اے آر سی او فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیاجس میںجموں و کشمیر بینک ایف سی کو چیمپئن قرار دیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل مہمان خصوصی تھیں۔سول تنظیموں، شہر کی اسپورٹس کی اعلیٰ شخصیات اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ بالخصوص جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کا کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور کھیلوں میں کمیونٹی کی شمولیت کی ہدایات دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس میگا ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سوپور کی انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے پر جے کے ایس سی کا شکریہ ادا کیا۔