دور دور تک ہلکی بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلیں گی

 سرینگر// جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ بنیادی طور پر خشک موسم ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا کہ پیر کی شام بھی یوٹی میں ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا تیز ہوائیں چلیں گی‘‘۔سرینگر اور وسطی کشمیر میں منگل کی شام تیز ہوائیں چلیں اور دور دور تک ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔مھخمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ 19تک اسی طرح کا موسم رہیگا اور مجموعی طور پر مطلع ابر آلود، شام کو تیز ہوائیں یا ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔