جموں و کشمیر یوگاسنا اسپورٹس ٹیم تامل ناڈو روانہ

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//کشمیر کے ڈویژنل اسپورٹس آفیسر نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی نمائندگی کرتے ہوئے اتوار کے روزممتاز یوگاسنا اسپورٹس ٹیم کوتامل ناڈو میں نیشنل چمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے روانہ کیا ہے ۔ ٹیم 29 مارچ سے تامل ناڈو میں شروع ہونے والی چوتھی قومی یوگاسنا چیمپئن شپ کیلئے اپنے سفر کا آغاز کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ بڑے جوش اور لگن کے ساتھ ہمارے باصلاحیت کھلاڑی جموں اور کشمیر کے خوبصورت خطے سے یوگاسن کی بھرپور روایت کی نمائندگیکی۔