تہواروں اور مذہبی اجتماعات میں شامل لوگ کووڈٹیکہ کاری کے بغیر اجازت نہ دی جائے،مرکز کی ایڈوائزری جاری

نیوز ڈیسک

نئی دلی //مرکزی سرکار نے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ بڑے پیمانے پر اجتماعات نہ کریں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ یاترا پر جانے والے تمام لوگوں نے کورونا مخالف ٹیکے لگوائے ہوں۔ مختلف ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے نام جاری کئے گئے مکتوب میں منگل کو مرکزی ہیلتھ سیکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ اجتماعات مطلب مختلف تہوار اور ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے مہینوں میں ہونے والی یاترا ئیں شامل ہیں ،کیونکہ اجتماعات میں وبائی بیماریاں بشمول کورونا پھیلتی ہیں۔ مکتوب میںکہا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی ماہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں کافی کمی آئی تھی لیکن اب چند ریاستوں میں پھر سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ان یاترائوں اور تہواروں میں لوگ بین ریاستی اور ریاستی یاترا کرتے ہیں اور اس دوران ہزاروں لوگ مخصوص جگہوں پر جمع ہوتے ہیں جو رضاکار تنظیموں اور دیگر لوگوں نے بنائے ہوتے ہیں اور اس لئے ان جگہوں پر وائرس پھیلنے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں ،جہاں یہ اجتماعات اور تہوار ہونے والے ہیں ، کو بڑے پیمانے پر مشتہر کرنا چاہئے کہ ان تہواروں اور یاترائوں میں حصہ لینے کا پروگرام بنانے والوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں ہونی چاہئے اور تمام افراد نے کورونا مخالف ٹیکہ لگوائے ہوں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اگر اس کیلئے انتظامیہ کو پھر سے اضافہ ڈوز کیلئے ٹیکہ کاری شروع کرنی پڑے، تو یہ ٹیکہ کاری یاترا سے قبل 15دن ہونے چاہئے۔