بیماریوں کو دور رکھنے کیلئے معیاری غذائیت سے بھرپور کھانا ضروری :وزیر صحت

یواین آئی

نئی دہلی// مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے شہریوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے معیاری غذائیت سے بھرپور کھانا ضروری ہے ۔غازی آباد، اتر پردیش میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے جدید ترین قومی تربیتی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مانڈویا نے کہا کہ امرت دور میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے شہریوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ۔

 

 

 

صحت مند شہری ہی ایک صحت مند قوم بناتے ہیں جو ایک خوشحال قوم کی طرف لے جاتی ہے ۔ اس موقع پر صحت وخاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسرایس پی سنگھ بگھیل اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (ڈاکٹر) وی کے سنگھ، ریاستی وزیر بھی موجود تھے ۔ مانڈویا نے کہا کہ ہندوستان کی روایتی کھانے کی عادات اور طرز زندگی کو ‘ہماری رسوئی ہمارا اسپتال’ کے طور پر اپنایا جانا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “معیاری غذائیت سے بھرپور خوراک بیماریوں کو دور رکھنے میں بہت آگے جا سکتی ہے ۔”