بھارت کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی انسانوں کیلئے سم قاتل دلی، اتر پردیش ،بہار اور دیگر جگہوں پر لوگوں کی عمر 8سے دس برس کم ہوئی ہے:رپورٹ

دہلی//فضائی آلودگی کی وجہ سے عالمی سطح پر لوگوں کی عمر 2سال کم ہوئی ہے جبکہ بھارت میں ریاستوں اترپردیش اور بہار میں پی ایم 2.5 آلودگی کی وجہ سے ہونے والی پھیپھڑوں اور دل کی بیماری نے متوقع عمر 8 سال اور دارالحکومت نئی دہلی میں ایک دہائی تک کم کردی ہے۔آلودہ ہوا سے پھپھڑے قبل از وقت ہی خراب ہوتے جارہے ہیں

جس کی وجہ سے چھاتی کے امراض میں مبتلاء مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق محققین نے نشاندہی کی ہے کہ فوسل فیولز جلانے کی وجہ سے ہونے والی مائیکرو اسکوپک فضائی آلودگی نے دنیا میں انسانی زندگی کو 2 سال سے زیادہ کم کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق شکاگو یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے توانائی پالیسی کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر باریک ذرات کی سطح عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیارات پر پورا اترے تو جنوبی ایشیا میں اوسط فرد پانچ سال زیادہ زندہ رہ سکتا ہے۔