اکاؤنٹ میں غلطی سے 24سال کی تنخواہ منتقل ملازم استعفی دیکر فرار

 

سان تیاگو// کمپنی ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 24 سال کی تنخواہ یکمشت ٹرانسفر ہوئی، جس کے بعد ملازم بھاری رقم لے کر غائب ہوگیا۔حیران کن واقعہ براعظم امریکا کے جنوبی ملک چلی میں پیش آیا جہاں ملازم کروڑوں روپے تنخواہ وصول ہونے پر پہلے تو حیران ہوا پھر استعفا دیکر فرار ہوگیا۔کولڈ کٹس بنانے والی کمپنی کی جانب سے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ(24برس) کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل ہوئی ۔کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کیلیے استفسار کیا گیا جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفا دیکر کر فرار ہوگیا۔