انٹر کالج جوڈو چیمپئن شپ گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ چمپئن قرار

 

سری نگر //کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام انٹر کالج جوڈو (مرد/خواتین) چیمپئن شپ جمعرات کو اختتام پذیر ہوئی۔تین روزہ ایونٹ میں کشمیر صوبے کے 14 کالجوں سے 200 جوڈوکا، مرد اور خواتین دونوں نے حصہ لیا۔ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر انیسہ شفیع نے اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جہاں انہوں نے ڈائریکٹر ڈی پی ای ایس پروفیسر شوکت احمد شاہ کے ہمراہ مرد/خواتین دونوں کی آٹھ ویٹ کیٹیگریز میں میڈلز تقسیم کیے۔خواتین کے زمرے میں گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کو مجموعی طور پر چمپئن قرار دیا گیا جبکہ خواتین کالج بارہمولہ رنرز اپ کے طور پر سامنے آیا۔ مردوں کے زمرے میں گاندھی میموریل کالج سری نگر نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ جیت لی جبکہ جی ڈی سی پلوامہ نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔
کشمیر پرائمر لیگ ٹورنامنٹ