امریکی ایوان نے ٹرمپ کے وفاقی ٹیکس ریکارڈ حاصل کئے

Mandatory Credit: Photo by David Fisher/Shutterstock (10267705bb) US President Donald Trump at No.10 Downing Street US President Donald Trump state visit to London, UK - 04 Jun 2019

واشنگٹن//داخلی محصولاتی خدمات(آئی آر ایس) نے امریکی ایوان کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گزشتہ چھ سال کے وفاقی ٹیکس ریکاڈ مہیا کرائے ہیں۔سی این این نے محکمہ خزانہ کے ترجمان کے حوالے سے بدھ کو یہ خبر دی۔امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ چھ سالوں کے اپنے ریکاڈ حاصل کرنے کے لئے امریکہ کی ہاؤس ویز اینڈ مینس کمیٹی کے سامنے رکاوٹ کھڑی کرنے کی مسٹر ٹرمپ کی کوششوں کوناکام کر دیا۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آج کی کاروائی کے ساتھ آئی آر ایس نے کانگریس کو دستاویز مہیا کرانے کے کئے عدالتی ہدایت کا عمل کیاہے ۔ویز اور مینس کمیٹی حال میں ڈیمو کریٹس کی قیادت میں کام کر رہی ہے ۔