امت شاہ نے یوم جمہوریہ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آزادی پسندوں، آئین سازوں اور بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کیا۔مسٹرشاہ نے ٹویٹ کیا، “74ویں یوم جمہوریہ پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔آج، میں ان تمام آزادی پسندوں، آئین سازوں اور بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو آزاد کرانے ، مضبوط بنانے اور اس کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں وزیر داخلہ نے سب کو بسنت پنچمی کی مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا، “بسنت پنچمی کے پرمسرت تہوار پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔علم، حکمت اور صوابدید کی دیوی ماں سرسوتی، آپ سب کی زندگیوں کو علم کی روشنی سے منور کرے ۔ (یو این آئی)