اسلامک یونیورسٹی کے طلاب ٹریکنگ کیلئے جھنڈی دکھا کر روانہ

اونتی پورہ//اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں وستوروَن تک ایک ٹریکنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلباء میں ماحولیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ ڈین اکیڈمک افیئرز پروفیسر منظور اے ملک نے طلباء جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پروگرام کو عملے اور طلباء کی جانب سے زبردست ردعمل ملا جس میں تقریباً ساٹھ طلباء ، سکالر اور فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔ اپنے شاگرد کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے حساس بنانے کی ذمہ داری اور IUST نوجوانوں کو اس کے ماحول سے جوڑنے اور انہیں اس کے تحفظ کے لیے ذمہ دار بنانے کے لیے باقاعدگی سے ایسے پروگرام منعقد کرتی ہے۔ڈاکٹر آصفہ بابا،نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلباء کی توانائیوں کو مثبت سمت میں منتقل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔