اب نمک پر بھی چھائے گی مہنگائی | ٹاٹا گروپ کاقیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

نئی دہلی //مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، لیکن روزانہ کسی نہ کسی چیز کی قیمت بڑھنے کی خبر سامنے ا? ہی جاتی ہے۔ اب خبریں سامنے ا? رہی ہیں کہ نمک کی قیمت میں اضافہ ہونے والا ہے۔ ملک میں نمک مہنگا ہونے والا ہے کیونکہ ٹاٹا نمک کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ ٹاٹا گروپ نے لے لیا ہے۔ کمپنی نے مہنگائی کے دباو? میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو افسر سنیل ڈیسوزا نے کہا ہے کہ ٹاٹا نمک کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے دباو? سے نمٹنے کے لیے کمپنی کو یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اپنی مصنوعات پر مارجن کو محفوظ کرنے کے لیے انھیں یہ فیصلہ لینا پڑ رہا ہے۔ڈیسوزا کا کہنا ہے کہ دو چیزیں نمک کی قیمتیں متعین کرتی ہیں۔ یہ دو چیزیں ہیں برائن اور انرجی۔ برائن کی قیمتیں فی الحال مستحکم ہیں، لیکن انرجی لگاتار مہنگی ہو گئی ہے۔ اس وجہ سے نمک کی قیمتیں بڑھانے کی نوبت ا? گئی ہیحالانکہ کمپنی کی طرف سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی قیمتیں کب اور کتنی بڑھیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ بازار میں ایک کلو ٹاٹا نمک کی قیمت ابھی 28 روپے فی کلو ہے۔