آرینزکے انجینئرنگ طلاب کی شاندار کاکردگی

عظمیٰ نیوزسروس

چندی گڑھ//آرینزکالج آف انجینئرنگ،چندی گڑھ کے طلاب نے آئی کے گجرال پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ذریعے لئے جانے والے سیمسٹر امتحان میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کانام روشن کیا ہے۔بی ٹیک کے ساتویں سیمسٹر میں منیشاچودھری نے پہلی،رجونٹ کور نے دوسری اور دکشانے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی ٹیک الیکتریکل میں پہلی پوزیشن اکشے کمار نے حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب نثاراحمداورگنیش کمار نے حاصل کی۔الیکٹریکل والیکٹرانکس انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن وجیندر ، دوسری گوروگلیریااورفیاض احمد اور تیسری پوزیشن جیو ن سنگھ نے حاصل کی۔سول انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن شب سندرٹھاکور ،دوسری سونالی کپور اور تیسری دیوندرسنگھ نے حاصل کی۔