آئی پی ایل|| دھونی نے چنئی سُپر کنگز کی کپتانی چھوڑی ریتوراج گائیکواڑ نئے کپتان

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

چینئی// آئی پی ایل 2024: اپنی کپتانی میں چنئی سپر کنگز کو 5 بار آئی پی ایل چیمپئن بنانے والے ایم ایس دھونی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ دھونی کے بعد روتوراج گائیکواڑ اس سیزن میں ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ آئی پی ایل 2024 کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا اور اس سے ٹھیک ایک دن پہلے دھونی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی۔ اس سیزن میں، چنئی سپر کنگز کو اپنا پہلا میچ 22 مارچ کو چنئی میں آر سی بی کے خلاف کھیلنا ہے۔

 

رتوراج گائیکواڈ آئی پی ایل میں سی ایس کے کے چوتھے کپتان بنے اور ان سے پہلے دھونی، سریش رائنا اور رویندر جڈیجہ اس ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔سال 2022 میں ایم ایس دھونی نے آئی پی ایل کی کپتانی چھوڑی اور اس کے بعد رویندرا جڈیجہ کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد دھونی نے دوبارہ ٹیم کی کپتانی سنبھالی۔ اگرچہ اس سیزن میں چینئی کی کارکردگی خراب رہی لیکن گھٹنے کی چوٹ سے لڑ رہے دھونی نے اس ٹیم کو سال 2023 میں پانچویں بار چیمپئن بنایا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس بار بھی سی ایس کے ان کی کپتانی میں بڑا دھچکا لگا سکتا ہے، لیکن اس لیگ کے آغاز سے عین قبل دھونی نے ایک بڑا قدم اٹھایا۔