شمالی کوریا نے جاپان کے سمندرمیں کیا میزائل تجربہ

سیول// شمالی کوریا نے منگل کے روز جاپان  کے سمندر (مشرقی سمندر) میں کم دوری  تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف (جے سی ایس) نے یہ اطلاع دی۔ میزائل کو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر مشرقی سمت میں جگنگ صوبے میں  شمال کے موپیونگ-ری سے  مشرق کی جانب داغا گیا۔ جے سی ایس نے بتا یاکہ  تجزبے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے جنوبی کوریائی اور امریکی خفیہ افسران اس کا تجزیہ  کر رہے ہیں۔جاپانی حکومت نے کہا کہ ایک بیلسٹک میزائل نما پروجیکٹائل آج صبح اپنے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندر میں گر ا۔یہ لانچ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ کے  اس بیان کے تین دن بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیونگ یانگ جنوبی کوریا کی تجویز کے مطابق  کوریائی جنگ  کو باضابطہ طور پرکے خاتمے کا اعلان کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ چوٹی کانفرنس کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کرسکتا ہے بشرطیکہ جنوبی کوریا ، شمالی کوریا  کے خلاف اپنا دوہرا معیار اور دشمنانہ رویہ ترک کردے۔دریں اثنا ، سیول میں اعلی سیکورٹی حکام نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی سیکورٹی اجلاس بلایا اور لانچ پر افسوس کا اظہار کیا۔
 
 
 

 میزائل تجربے سے جاپان، خطے کی سکیورٹی کو خطرہ :جاپان

ٹوکیو//جاپان نے شمالی کوریا کے مبینہ میزائل تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ پیونگیانگ  کی سرگرمیاں ملک اور عالمی برادری کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے کہا کہ شمالی کوریا کی سرگرمیاں نہ صرف جاپان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلسٹک اور دیگر میزائلوں کے بار بار تجربہ سمیت شمالی کوریا کی حال کی سرگرمیاں خطے اور جاپان کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور ہمہ جہت عالمی برادری کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں‘۔ غور طلب ہے کہ شمالی کوریا نے منگل کے روز جاپان بحر (مشرقی بحر) میں کم دوری  پرحملہ کرنے کا اہل بیلسٹک  میزل کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف ا?ف اسٹاف (جے سی ایس) نے یہ اطلاع دی۔ یہ میزائل صوبہ جگنگ میں شمال کے مْپیونگ- ری سے مشرق کی جانب تقریباً 6.40 بجے داغی گئی۔ جے سی ایس نے بتایا کہ تجربے کے بارے میں اضافی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے جنوبی کوریائی اور امریکی خفیہ افسر اس کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ 
 
 
 

 میزائل لانچ سےفوری کوئی خطرہ نہیں: امریکہ

واشنگٹن// امریکہ نے منگل کے روز کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔امریکی فوج نے کہا ’’کوریا اور جاپان کے دفاع کے لیے امریکہ کا عزم غیر متزلزل ہے‘‘۔قبل ازیں جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) نے بتایا  کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں ایک نامعلوم پروجیکٹائل داغا ہے۔دریں اثناء جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے پروجیکٹائل ممکنہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔
 کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ  پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندر میں گرا۔