انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ

یواین آئی

جکارتہ// انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں ہفتہ کی شام زیرسمندر 6.5 شدت کے زلزلے کے باوجود کوئی بڑی لہریں نہیں اٹھیں۔ملک کی موسمیات، کلائمیٹولوجی اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہفتہ کو جکارتہ کے وقت کے مطابق رات 11.30 پر آیا، اس کا مرکز گاروت ریجنسی سے 151 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور قریبی صوبے بنٹن کے ساتھ ساتھ وسطی جاوا، یوگیاکارتا اور مشرقی جاوا صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ایجنسی نے بتایا کہ مغربی جاوا صوبے میں، سوکابومی شہر اور تاسکمالایا شہر میں اور مغربی جاوا صوبے کے دارالحکومت بنڈونگ شہر تک زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔ایجنسی نے زلزلے کے جھٹکوں سے ممکنہ طورپر بڑی لہریں نہ اٹھنے کی امکان کے پیش نظر سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی تھی۔