بمنہ سرینگر میں دو گروہوں کے درمیان ہاتھا پائی، 2 افراد زخمی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے بمنہ علاقے میں بدھ کی دیر رات نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حمزہ کالونی میں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت فیضان رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکنہ عثمانیہ کالونی بمنہ اور ریان امین لون ولد محمد امین لون ساکن عثمانیہ کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔