مینڈھر میں ملی ٹینٹوں کے مشتبہ ٹھکانے سے 2 ٹفن آئی ای ڈیز: پولیس

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

مینڈھر// پولیس، سی پی آر ایف اور فوج نے بدھ کو ایک پونچھ میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور 3 کلو گرام وزنی دو ٹفن آئی ای ڈیز (دیسی ساختہ بم) برآمد کیے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو تقریباً 600 بجے پولیس کے ایس او جی مینڈھر نے پولیس چوکی گرسائی، 246 بٹالین سی آر پی ایف اور فوج کے ساتھ مل کر تلاشی مہم شروع کی اور سنائی گلی گرسائی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تلاشی لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا اور دو ٹفن آئی ای ڈیز جن میں سے ہر ایک کا وزن 3 کلو گرام تھا، ایک سٹیل کین آئی ای ڈی، بجلی کے تار ایک بنڈل، بیٹریاں، ادویات اور کپڑے برآمد ہوئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو پولی تھین کے تھیلوں میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا اور تین مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع بھی تھا۔
انہوں نے کہا، “آئی ای ڈیز کو کنٹرولڈ طریقے سے تباہ کر دیا گیا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا، “تفصیلی تلاش ابھی جاری ہے”