ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال سے جموں میں معمولاتِ زندگی متاثر

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// شہر کے مصروف ترین علاقوں میں ای-بسوں کے زیادہ سے زیادہ آپریشنز کے خلاف جموں میں ٹرانسپورٹروں نے ایک روزہ ہڑتال کی کال دی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں میں معمولاتِ زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔
سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
ٹرانسپورٹ یونین کے صدر وجے چِب نے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ ان علاقوں میں ای-بسیں چلانے کا معاہدہ کر چکے ہیں جو کم سے کم جڑے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ای بسیں مصروف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں چلائی جا رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا، “اب ای بسیں مصروف روٹس پر بھی چل رہی ہیں جس سے ہماری روزی روٹی خطرے میں پڑ رہی ہے۔ انتظامیہ کو ہماری کمائی کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے“۔
ٹرانسپورٹروں نے انتظامیہ سے روٹس پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔