گریز میں مشتبہ زہریلی گیس کی وجہ سے سیاح فوت

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی گریز ویلی میں منگل کو ہریانہ کی ایک 28 سالہ سیاح کی ایک ہوٹل کے کمرے میں موت ہو گئی۔
اگرچہ موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم گریز کے ڈاکٹروں نے مطلع کیا کہ اس کی موت زہریلی گیس اور اس کے نتیجے میں حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ غیر مقامی سیاح روپالی اپنے والدین اور ایک بھائی کے ساتھ وادی گریز کی سیر پر آئی تھی۔ روپالی صبح نہانے کیلئے واش روم گئی تھی لیکن باہر نہیں آئی جس کے بعد دروازہ توڑا گیا اور وہ بے ہوش پڑی ہوئی پائی گئی۔
بی ایم او گریز ڈاکٹر طاہرہ نے بتایا کہ اسے ایس ڈی ایچ گریز میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا، اور ابتدائی طور پر زہریلی گیس کی وجہ سے دل کا دورہ موت کی وجہ ہو سکتی ہے۔
بی ایم او نے کہا کہ لاش سب ضلع ہسپتال میں رکھی گئی ہے اور موت کی صحیح وجہ جاننے کے لیے دیگر طبی و قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
بی ایم او نے بتایا، “اب تک ہم اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ یہ مشتبہ گیس کے زہر کے بعد حرکتِ قلب بند ہوئی کیونکہ ہماری رپورٹس کے مطابق وہ باتھ روم گئی تھی”۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp