بچہ مزدوری، انسانی سمگلنگ میں ملوث کنسلٹنسی کا مالک گرفتار: سرینگر پولیس

سری نگر// سرینگر پولیس نے بدھ کو ایک شخص کے خلاف انسانی سمگلنگ، چائلڈ لیبر اور دھوکہ دہی کے الزام میں پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم،سری نگر کے راج باغ علاقے میں ’شاہ جی کنسلٹنسی‘ کے نام سے ایک کنسلٹنسی چلا رہا تھا۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا،” صفاکدل ، راجباغ سری نگر میں قائم ’شاہ جی کنسلٹنسی‘ کے مالک دھوکہ باز رضوان احمد شاہ کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم فراڈ، انسانی سمگلنگ، چائلڈ لیبر اور دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گھریلو ملازم کی خدمات حاصل کرنے سے قبل متعلقہ کنسلٹنسی کی اسناد کی جانچ کریں”۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی گھریلو ملازم کی خدمات حاصل کرنے سے قبل کنسلٹنسی کی اسناد کی تصدیق کریں۔