شوپیاں جھڑپ:جنگجو جاں بحق، تصادم ہنوز جاری

File Photo

شوپیاں// جنوبی ضلع شوپیاں کے باس کوچھن امام صاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے باس کوچھن گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اتوار اعلیٰ الصبح علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرا ر ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ جاری تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ گاوں میں مزید موجود ہو سکتے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن ہنوز جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔