شیو درشن سنگھ جموال لداخ پولیس چیف مقرر

جموں// وزارت داخلہ نے بدھ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شیو درشن سنگھ جموال کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کا پولیس سربراہ مقرر کیا ہے۔
ایک حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے، کہ جموال کو جموں و کشمیر سے لداخ یوٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، “مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ، ڈاکٹر شیو درشن سنگھ جموال، آئی پی ایس (AGMUT: 1995)، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کا جموں و کشمیر سے تبادلہ کیا گیا ہے اور فوری طور پر عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے اگلے احکامات تک لداخ کے پولیس سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے”۔