جموں صوبہ میں تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار تبدیل

سری نگر//محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعہ کو جموں صوبہ کے سمر زون علاقوں کے تمام سرکاری اور نجی اداروں کے سکولوں کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلیں گے۔
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “جموں صوبہ کے سمر زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ سکول تبدیل شدہ اوقات کا خیال رکھیں گے”۔
حکم نامہ کے مطابق، میونسپل حدود کے اندر تعلیمی ادارے صبح 9:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک سکول کھلیں گے۔تاہم میونسپل حدود سے باہر یا علاقے کے دیہی علاقوں میں، یکم اکتوبر سے سکول کا وقت صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کھلیں گے۔