مغل روڈ تیسرے روز بھی بند، بحالی کا کام جاری

عشرت حسین بٹ

پونچھ// وادی کشمیر کو خطہ پیرپنچال سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ بھاری پسیاں اور بڑی چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے مسلسل بند ہے۔
حکام نے بتایا کہ سڑک پر مختلف جگہوں پر خراب موسم اور شدید بارش کی وجہ سے متعدد جگہوں پر پسیاں اور بڑے بڑے پتھر گر آئے ہیں جنہیں گزشتہ تین دن سے صاف کرنے کا کام جاری ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو بھی خراب موسمی صورتحال کے درمیان مغل روڈ سے پسیاں اور بڑے پتھر ہٹانے کا کام جاری رکھا گیا۔
مغل روڈ پر تعینات عملے کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ خوشگوار موسم کی صورت میں بہت جلد سڑک کو ٹریفک آمد و رفت کے قابل بنایا جائے گا۔