سوپور میں مقامی شخص کی پراسرار موت، مقدمہ درج

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے گرین ٹاون سوپور علاقے کا ایک شخص جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں سب ضلع ہسپتال سوپور لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت نصیر احمد تانترے ولد رزاق تانترے ساکن گرین ٹاون سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنائ، پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت ایک مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔