ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے کا الزام، بانڈی پورہ میں دو رہائشی مکان قرق

بانڈی پورہ// جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گنڈ پورہ-رامپورہ اور چٹی بانڈے گاوں میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو رہائشی مکانات کو قرق کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مکانات عسکریت پسندی کے مقصد کے لیے استعمال کیے گئے تھے اور گھروں کے ارکان نے رضاکارانہ طور پر جنگجووں کو پناہ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گنڈ پورہ-رامپورہ میں واقع مکان ،ملزم اعجاز احمد ریشی کے والد عبدالمجید ریشی کے نام پر درج ہے، جس کے خلاف یو ایل اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 18،20،39 ، آئی پی سی کی دفعہ120-بی ، 7/25 1. آئی اے ایکٹ کے تحت پولیس تھان اراگام میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 15/2022 درج ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چٹی بانڈے گاﺅں میں ایک اور مکان ،ملزم مقصود احمد ملک کے والد محمد جمال ملک کے نام پر درج ہے، جس کے خلاف یو ایل اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 18،20،39 ،آئی پی سی کی دفعہ120-بی ، 7/25 1. آئی اے ایکٹ کے تحت پولیس تھان اراگام میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 15/2022 درج ہے۔