جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد و رفت بحال

File Photo

محمد تسکین

بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ قریب 6 گھنٹے بند رہنے کے بعد ٹریفک آمد ورفت کیلئے بحال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ناشری کے ڈھلواس علاقے میں گرآئی پسی ہٹانے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے قابل بنا کر بحال کیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شام 5 بجے شاہراہ کی بحالی کے بعد آج صبح سے قاضی گنڈ اور جکھینی اودہمپور میں روکے گئے درماندہ ٹریفک کو شاراہ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شاہراہ گزشتہ رات ڈھلواس کے مقام بند ہوگئی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو آج صبح دس بجے بحال کرکے درماندہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک شاہراہ پھر بند ہوگئی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ اور اودہمپور سے مسافروں اور سیاحوں سے بھری گاڑیوں کو شام پانچ بجے سے شاہراہ پر چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور ٹریفک کی روانی بلا حلل جاری ہے۔