بجبہاڑہ علاقے میں جہلم سے نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پازل پورہ بجبہاڑہ علاقے میں جمعہ کی دوپہر ایک نوزائیدہ بچی دریائے جہلم کے کنارے مردہ پائی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نومولود بچی کی لاش کچھ مقامی لوگوں کو ملی جنہوں نے بعد میں پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی قانونی کارروائی کیلئے سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔