مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا

 

نئی دہلی//مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مختار عباس نقوی بھاجپا کی مودی کی قیادت والی کابینہ میں وزارت ِ اقلیتی امور کا چارج سنبھال رہے تھے۔ وہ بھاجپا کی پچھلی حکومت میں بھی مرکزی وزیر تھے۔

مختار کی راجیہ سبھا کی میعاد اسی مہینےختم ہونے والی تھی، جس کیلئے بھاجپا نے انہیں راجیہ سبھا کا ٹکٹ نہیں دیا تھا ۔

استعفیٰ دینے سے قبل نقوی نے بھاجپا صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی۔

اُدھروزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کی میٹنگ میں ملک اور عوام کی خدمت میں نقوی کے کاموں کی تعریف کی ہے۔ نقوی مرکزی حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر علاوہ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے ڈپٹی لیڈر بھی تھے۔

بتا دیں کہ راجیہ سبھا میں ان کی میعاد 7جولائی کو ختم ہو رہی تھی۔ پارٹی اب انہیں نیا کردار سونپنے کا سوچ رہی ہے۔ حالانکہ نقوی کا نام نائب صدر کے امیدوار کے طور پر بھی زیر بحث ہے۔